
پی ڈی ایم نے کے پی کے میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشنز کا بائیکاٹ کر دیا
یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں، وہی الیکشن کا شوق پورا کریں، پی ڈی ایم کا خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 11 مارچ 2023
12:26

(جاری ہے)
صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے اور عام انتخابات میں ہی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں، وہی الیکشن کا شوق پورا کریں۔
خیال رہے کہ 21 فروری2023ء کو عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صوبے کے قومی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابی سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ پہلے ایک امیدوار کو کئی نشستوں پر کھڑا کرکے قوم کے اربوں روپے ضائع کیے گئے۔ ایک طبقہ سیاست میں عدم برداشت پیدا کرنے اور پارلیمنٹ کی بے توقیری کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے تین مہینوں کیلئے قوم کے کروڑوں خرچ کرنا زیادتی ہوگی۔ اے این پی نے 18حلقوں کیلئے امیدواران کا اعلان کیا تھا، ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں۔ عام انتخابات کا اعلان کل بھی ہو تو اے این پی بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں ہوگی۔ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی گئی تھی۔تمام اتحادیوں کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بعد اے این پی نے مشاورت سے فیصلہ کرلیا۔ کارکنان و ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قلیل وقت میں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔مزید اہم خبریں
-
کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟
-
’پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے‘ شاہ محمود قریشی کی ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل
-
سول ڈیفنس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
-
پاک بحریہ کا مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین، نیا ترانہ ’اے وطن‘ جاری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کاعلیمہ خان اور رﺅف حسن کے نام سفری پابندیوں سے نکالنے کا حکم
-
جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیراطلاعات
-
قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاک فوج نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم میں شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات بتا دیں
-
نرسوں کی تعداد میں اضافہ لیکن طبی خدمات میں عدم مساوات موجود
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.