Live Updates

شہبازشریف اوراسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے، مریم نواز

آج آئی ایم ایف سخت شرائط رکھ رہاہے، آئی ایم ایف ڈیل کرکےملک کےہاتھ پاؤں باندھ کران کے سامنے رکھ دیا گیا، نائب صدر مسلم لیگ ن

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 18 مارچ 2023 21:14

شہبازشریف اوراسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے، مریم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 18 مارچ 2023ء) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف اوراسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آئی ایم ایف سخت شرائط رکھ رہاہے، آئی ایم ایف ڈیل کرکےملک کےہاتھ پاؤں باندھ کران کے سامنے رکھ دیا گیا۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کیا ہر سال پنجاب اور کے پی الیکشن پہلے اور قومی الیکشن 5 ماہ بعد ہونگے۔ پی ٹی آئی والے ایک اسمبلی جیت کر آ جائے اور پھر اسمبلی توڑ کر توڑ کیا ہو گا۔ وزیراعلیٰ پرویزالہٰی تھے، اسمبلی تحلیل کا فیصلہ ان کا نہیں تھا،اسمبلی توڑکرکہےالیکشن کراؤ تو الیکشن ہوجائیں گے، انتخابات کی تیاری کررہی ہوں، پنجاب کےدورےکیےہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہونےچاہئیں، معیشت کوسنبھالنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ عمران خان کےمعیشت سے متعلق اعداد و شمار کو نہیں مانتی، نوازشریف نے6 فیصد گروتھ چھوڑی تھی، نوازشریف نےآئی ایم ایف معاہدہ مکمل کیا، نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیاتھا۔عمران خان کو بٹھا کر آئی ایم ایف سے بات کرانی چاہیےتھی، شہبازشریف اوراسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے۔

آج آئی ایم ایف سخت شرائط رکھ رہاہے، آئی ایم ایف ڈیل کرکےملک کےہاتھ پاؤں باندھ کران کے سامنے رکھ دیا گیا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو لاکر بٹھایا گیا جس کو معیشت کا نہیں پتاتھا، نوازشریف کے4سال میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی، نوازشریف حکومت گئی تواسحاق ڈار وزیرخزانہ تھے، ڈالر100روپے کا تھا۔ اسحاق ڈارنے کئی بارملکی معیشت کو سنبھالا ہے۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ریاست کسی کو گرفتار کرنا چاہتی ہے تو مشکل نہیں ہوتا، حکومت چاہے تو 5منٹ میں گرفتار کرسکتی ہے،پی ٹی آئی عسکری اور دہشت گرد تنظیم بن گئی ہے، حکومت کے جس فیصلے سے متفق نہیں ہوتی، اس سےاختلاف کرتی ہوں، حکومت کی طرف سےایسی بات ہوگی جس سےعوام کو مشکل ہوتوبات کروں گی،میری ذمہ داری پارٹی کی ذمہ داری ہے،یہی نبھارہی ہوں، میرے پاس حکومت کا کوئی عہدہ نہیں، شہبازشریف سےاچھےتعلقات ہیں،پہلےبھی اچھےتھے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ عمران خان کےمعیشت سے متعلق اعداد و شمار کو نہیں مانتی، نوازشریف نے6 فیصد گروتھ چھوڑی تھی، نوازشریف نےآئی ایم ایف معاہدہ مکمل کیا، نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیاتھا۔عمران خان کو بٹھا کر آئی ایم ایف سے بات کرانی چاہیےتھی، شہبازشریف اوراسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے۔

آج آئی ایم ایف سخت شرائط رکھ رہاہے، آئی ایم ایف ڈیل کرکےملک کےہاتھ پاؤں باندھ کران کے سامنے رکھ دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص دماغی درست نہ ہو اس کے ہاتھ فیصلے کیسے دیئے جا سکتے ہیں؟ عمران گرفتاراس لیے نہیں ہو رہے کہ خون ٹیسٹ ہو گا، چیزیں سامنےآئیں گی، توشہ خانہ سے رقم ادا کر کے تحفہ لینا غیر قانونی نہیں، پہلےتوشہ خانہ میں تحفہ جمع ہوتا ہے پھر قیمت لگتی ہے، قیمت ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے تحفہ لیا جاتا ہے، عمران خان پر توشہ خانہ سے تحفے گھر لے جانے کا کیس ہے، عمران نےتحفےدبئی میں بیچے، پیسہ کہاں گیا کسی کو معلوم نہیں ہے، گھڑی بیچ کر یہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے لیکر آئے۔ فرح گوگی پراپرٹی ٹائیکون کے جہاز میں پیسہ لیکرآئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات