
عمران خان کو سکیورٹی دینے کا الزام‘ حکومت کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف کارروائی پر غور
چیئرمین تحریک انصاف کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے دوران خالد خورشید مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہوئے
ساجد علی
اتوار 19 مارچ 2023
10:31

(جاری ہے)
خیال رہے کہ حکومت آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا چکی ہے، محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محمد سعید پر زمان پارک سے پولیس اہلکاروں کو واپس نہ بلانے کا الزام ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے سر پھاڑے جا رہے ہیں، پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے، پولیس عدالتی احکامات پر ایک مجرم کو گرفتار کر رہی ہے۔ ادھر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تاریخی ریلی نے پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کی بنیادیں ہلاکر رکھ دی ہیں، گرفتاری کی مذموم کوشش پی ڈی ایم ٹولے کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، یہ عمل چیئرمین عمران خان کا عوام سے رابطہ ختم کرنے کیلئے ایک آمرانہ ہتھکنڈا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں نہتے پی ٹی آئی کارکنوں پر ریاستی طاقت کا استعمال بدترین دہشت گردی ہے، کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، قوم جابر و ظالم پی ڈی ایم حکومت کی اس سفاکیت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
-
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر کی وضاحت
-
یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ
-
سکیورٹی خدشات: پاکستان کا بھارت میں ہاکی کھیلنے سے انکار
-
اسلام آباد لاہور موٹر وے پر مسافر بس سڑک سے نیچے جا گری، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی
-
طبعی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل؟ حمیرا اصغر کی موت کا پتا چلانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل
-
وزیراعظم کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے پر سوالات اٹھا دیئے
-
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.