Live Updates

کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پٹرول بم گراناکہاں کی حب الوطنی ہے،ایم ساجدعباسی

پیر 20 مارچ 2023 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ وارنٹ گرفتاری پر عمران خان کو مزاحمت کے لئے کارکنوں کو استعمال کرنے کی بجائے خودسرنڈر کرناچا ہیے تھا ، پلستر کے ڈرامے پر وہ زمان پارک کی پناہ میں کامیاب نہیں ہوں گے،الیکشن جب بھی ہوں گے مسلم لیگ(ن) تیار ہے،مریم نواز نے قائدنوازشریف کی عدم موجودگی میں جس طرح پارٹی کو منظم اور کارکنوں کومتحرک کیا ہے اس سے ثابت ہوگیاہے کہ آج بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

ایم ساجد عباسی نے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں،رینجرز اور پولیس پر پٹرول بم گرانا کہاں کی حب الوطنی ہے،قانون کی حکمرانی کا جھوٹانعرہ لگانے والا اور غریبوں کے بچوں کو جیل بھرنے کا درس دینے والا شخص آج گرفتاری کے خوف سے اپنے گھر میں چھپا بیٹھا ہے،پولیس عدالتی احکامات پر عمران خان کوگرفتار کرنے ان کے گھرگئی تو کیا یہ جرم ہے،جس طرح وہ گرفتاری دینے کے بجائے کارکنوں کو ڈھال بنا رہے ہیں یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ وہ فتنہ فساد اور خون خرابہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب سے عمران خان کو عدم اعتماد کی شکل میں وزیراعظم ہائوس سے نکالاگیاہے تب سے وہ ہوش و حواس کھو چکے،انہوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کی ٹھان لی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات