Live Updates

صحافی صدیق جان ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

صدیق جان پولیس کا آنسوگیس شیل ساتھ لےگئے، ان سے شیل برآمدکرناہے لہٰذا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، تفتیشی افسر کی عدالت میں درخواست

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 21 مارچ 2023 23:40

صحافی صدیق جان ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2023ء) صحافی صدیق جان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں درخواست کی کہ صدیق جان پولیس کا آنسوگیس شیل ساتھ لےگئے، ان سے شیل برآمدکرناہے لہٰذا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ پراسیکوٹر نے بتایاکہ صدیق جان پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کرنے سے روک رہےتھے اور باہر نکال رہےتھے۔

عدالت نےصدیق جان کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق صدیق جان کوتھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمے میں 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس جلاؤگھیراؤکے واقعات کے تناظرمیں گرفتارکیاگیا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی ’بول نیوز‘ کے بیورو چیف صدیق جان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی کشیدگی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ’صدیق جان ولد جان محمد کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ 03/23 میں گرفتار کیا‘۔ بیان میں کہا گیا کہ ’صدیق جان کو 18 مارچ جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا اور انہیں وقت پر عدالت میں پیش کر دیا جائے گا‘۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات