پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کرے گی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 22 مارچ 2023 21:24

پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، جے آئی ٹی تشکیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 مارچ2023ء) پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔ جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کرے گی، جے آئی ٹی تمام مقدمات کی تفتیش کرکے چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی بی اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت گھسا کر گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی اور انہیں خیبر پختونخوا میں داخلہ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح دوبارہ دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔ اس کے علاوہ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں ، آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔