پنجاب انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے، فواد چودھری

الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کو آگے لے جاسکے، 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کمیشن کہاں سے لائی ہے، رہنما پی ٹی آئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 22 مارچ 2023 22:08

پنجاب انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے، فواد چودھری
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 22 مارچ 2023ء) رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب انتخابات ملتوی کر کے الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کو آگے لے جاسکے، 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کمیشن کہاں سے لائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا شیڈول تبدیل کرکے الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران جنہوں نے اس پر دستخط کیے وہ آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے ہیں۔ فوادچودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ ناقابل قبول ہے،لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد اس پر لائحہ عمل طے کریں گے۔

(جاری ہے)

عدلیہ اورعوام آئین کاتحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کامقصد آئین پر حملہ ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی بریفنگ کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 اکتوبر ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کو آگے لے جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کمیشن نے کہاں سے لائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا شیڈول تبدیل کرکے الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے۔