Live Updates

ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میرے خلاف انتقامی کاروائی کررہے ہیں

ریلوے زمین ن لیگی دور میں بذریعہ اوپن ٹینڈر لیز ہوئی، اس وقت ایم این اے یا پارلیمانی سیکرٹری ریلوے نہیں تھا، جو مرضی کرلو عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 مارچ 2023 21:35

ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میرے خلاف انتقامی کاروائی کررہے ہیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میرے خلاف انتقامی کاروائی کررہے ہیں، ریلوے زمین ن لیگی دور میں بذریعہ اوپن ٹینڈر لیز ہوئی تھی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ریلوے زمین جو ن لیگی حکومت 2017 میں بذریعہ اوپن ٹینڈر لیز ہوئی اس وقت نہ ایم این اے تھا نہ ہی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے تھا۔

دستاویزی ثبوت ٹویٹ کررہا ہوں۔ لیکن پھر بھی دو محکمہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن انتقامی کاروائی کررہے ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ جو مرضی کرلو عمران خان کے ساتھ کھڑے اور حق سچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی نے اینٹی کرپشن ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ فرخ حبیب کیخلاف فیصل آباد ریجن میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض رشوت وصول کی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ستیانہ کارپٹ روڈ کے ٹھیکے میں بھاری رشوت وصول کی، روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے، متعدد مرتبہ نوٹسز دینے پر بھی پیش نہ ہوئے، اب گرفتاری ہو گی۔ پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ بونے اپنے اقتدار کیلئے صرف طلم اور جبر پر بھروسہ کر رہے ہیں کوئ نہیں ظلم کا سورج ڈھلنے والا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات