Live Updates

وزیراعظم کی طرف سے رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی تاریخی اقدام ہے، مریم اور نگزیب

جمعہ 24 مارچ 2023 19:30

وزیراعظم کی طرف سے رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی تاریخی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں ا نتشار اور افراتفری چاہتا ہے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کر کے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا،وزیراعظم کی طرف سے رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی تاریخی اقدام ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر مستحقین کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے،42 لاکھ افراد کو مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں ،بلوچستان اور سندھ میں بھی مفت آٹے کی تقسیم جلد شروع ہو گی،عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی بھی جلد شروع کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بی آئی ایس پی ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے آٹے کی مفت فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ مفت آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایاجارہاہے،اب تک 42 لاکھ افراد کو مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ خیبر پختونخوا میں بھی جاری ہے،بلوچستان اور سندھ میں بھی مفت آٹے کی تقسیم جلد شروع ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے قصور اور لاہور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کا ا چانک دورہ کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے بزرگ شہریوں اور عوام سے مسائل بارے دریافت کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی تاریخی اقدام ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں عوام کو آٹااور چینی سستے داموں دستیاب تھے۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی مشکلات کے باوجود سیلاب جیسی آفت پر قابوپایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی بھی جلد شروع کی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں عوام پرمہنگائی کے پہاڑتوڑے گئے،ایک شخص ملک میں ا نتشار اور افراتفری چاہتا ہے،۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کر کے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات