
اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی
درآمدات پر کیش مارجن کی شرط 31 مارچ 2023 سے ختم کردی گئی ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 24 مارچ 2023
22:49

(جاری ہے)
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر28 کروڑ ڈالر بڑھ کر4ارب 60کروڑ ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے اعداد شمار کے مطابق بینکوں کے پاس کھاتے داروں کی 5ارب 54 کروڑ ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں جبکہ پاکستان کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم 10 ارب 14کروڑ ڈالر ہے۔ترجمان کے مطابق چین سی 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے۔ خیال رہے کہ چین نے پاکستان کے ذمہ دو ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق2ارب ڈالرکے چینی سیف ڈیپازٹس کی واپسی ایک سال کیلئے مخرکی گئی۔ اسی طرح بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73فیصد کمی آگئی ہے جو ملک کی بدترین معاشی صورتحال اور اہم صنعتی شعبے مشکلات کا اظہار ہے۔رپورٹ کے مطابق نجی شعبے کو قرضوں میں بڑی کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں تمام شعبوں میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.