Live Updates

پاکستان پر خطرے کے بادل منڈلارہے ہیں :حلیم عادل شیخ

ریاست بچانے والے تماشائی بنے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن سمیت سب پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے جو آئین شکنی کررہے ہیں: رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:32

پاکستان پر خطرے کے بادل منڈلارہے ہیں :حلیم عادل شیخ
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پر خطرے کے بادل منڈلارہے ہیں ریاست بچانے والے تماشائی بنے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن سمیت سب پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے جو آئین شکنی کررہے ہیں۔وہ حیدر آباد میں وکلاء کی نومنتخب کابینہ سے ملاقات کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت قانون نام کی کوئی چیز نہیں میں نے آئین کی بالادستی کیلئے دو حکومتیں قربان کیں اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے اٹھا کر پھینک رہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران پر حملے کا ثبوت مانگے والوں کو ان کے قبر میں جانے پر ثبوت ملے گا کیا میں لاہور میں جو کچھ ہوا اس کا چشم دید گواہ ہوں وہاں پولیس کے بھیس میں نامعلوم لوگوں نے جوڈیشل عمارت سے پتھر برسائے شیلنگ کی وہاں ریاستی دہشتگردی کی گئی خان پر سو سے زائد مقدمات بنا دئیے گئے اور کورٹ جانے سے روکا گیا حلیم عادل کا کہنا تھا کہ ملک میں سویلین مارشل لا لگ چکا ہے موجودہ حالات میں وکلا برادری کو آگے آنا ہوگا کیونکہ اس ملک کے دو عظیم لیڈر قتل ہوئے پہلے بھٹو کا عدالتی قتل ہوا پھر بے نظیر کو مجمع میں قتل کیا گیا اب یہ خان کو مارنا چاہتے ہیں اگر اس روز خان گاڑی سے اترتے تو انہیں قتل کیا جانا تھا انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ہمارے ایک ہزار کارکنان جیلوں میں ہیں لوگوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں گرفتاریاں ہورہی ہیںاب ہمیں صرف وکلا سے ہی امید ہے پاکستان سویلین مارشل کا کی جانب جاچکا ہے اور تیرہ سیاسی جماعتیں اس کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب آئین خطرے میں آجائے تو ریاست بھی خطرے میں آجاتی ہے۔ قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کو آگے آنا ہوگا۔ عمران خان پرحملہ ہوا یہ ثبوت مانگ رہے ہیں کیا قبر میں جائیں گے وہ ثبوت ہوگا، مرتضی بھٹو کے ساتھ کیا ہوا ، ہنگامہ برپا ہوا اور پھر ماردیا گیا۔ 13سیاسی جماعتیں سویلین مارشل لاء کا حصہ ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات