ظلم لاقانونیت کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے بلوچستان کے سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فار م اخلاص ونیک نیتی سے متحد ہوناہوگا،مولانا عبدالحق ہاشمی
منگل 28 مارچ 2023 18:25
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں اے پی سی تیاری ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جھوٹے مقدمات کے حوالے سے بلوچستان حق دومشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ،مرتضیٰ خان کاکڑ، پروفیسر سلطان محمد کاکڑ، سید امان اللہ شادیزئی ،سید نورالحق ایڈوکیٹ، عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اے پی سی تیاریوں کے حوالے سے کمیٹی بنادی گئی تاکہ سیاسی جماعتوں سے رابطے ،انتظامات بہتر بنائے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے مولاناعبدالحق ہاشمی نے مزید کہاکہ نااہل حکمرانوں،خودساختہ بااختیار طبقات کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ، بے روزگاری،غربت وانصافی کا شکار ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو حقوق مانگنے کی سزادی جارہی ہے حالانکہ پرامن جمہوری طریقے سے احتجاج کرنا آئین وقانون کی رو سے غلط نہیں یہ ہرپارٹی کاجمہوری حق ہے بدقسمتی سے یہاں جمہوری طریقے سے حقوق مانگنے والوں کو تشدد،مقدمات ،گرفتاری جیسے نارواطریقے سے بیزارکرکے پہاڑوں کی طرف بھیجا جاتا ہے پھر ان کو شرپسند دہشت گرد بناکر لاپتہ وغائب کیا جاتا ہے ان غلط ملک دشمن ناروارویوں کی وجہ سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی ،نفرت تعصب پیدا ہوا ہے ۔ خوشحال بلوچستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ بلوچستان ہر قسم کی معدنیات سے مالامال مگر مقتدرقوتیں لٹیرے ہیں جس کی وجہ سے عوام دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں ۔ ہر حکومت میں شامل ہونے ہوکر ذاتی مفادات تو حاصل کرتے ہیں مگر عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں تے ہیں جب یہ لوگ اقتدار میں ہوں تو خاموش، اپوزیشن میں آ کرپھر عوام کو دھوکہ دینے کیلئے شور مچانا شروع کر دیتے ہیں، ان سب مقتدرقوتوں نے مل کریہاں کے عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کر رکھاہے۔ بلوچستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ کسی بھی لمحے کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ حکومت آنکھیں کھولے۔ جماعت اسلامی بلوچستان کا مقدمہ ایوانوں اور چوکوں چوراہوں میں لڑ رہی ہے، ہم پورے ملک کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں، جدید اسلامی فلاحی ریاست کا قیام جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ہے۔ بدقسمتی سے اور غلط مقتدرقوتوں کی وجہ سے بلوچستان میں لوگوں کو اپنے مطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں، گوادر میں جو ظلم ہو رہا وہ سب کے سامنے ہے۔ تہرے قتل کے الزام میں ملوث نجی جیل چلانے والے آزاد مگرعوامی رہنما مولانا ہدایت الرحمن جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں، ان کا قصور یہ ہے کہ وہ عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں، نظام ظالم کے ساتھ کھڑا ہے، عدالتیں چہرے اور سٹیٹس دیکھ کر فیصلے کرتی ہیںمزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.