Live Updates

پاکستان کے وزیر داخلہ کا عمران خان سے متعلق بیان چونکا دینے والا ہے، زلمے خلیل زاد

یہ زہنیت پاکستان کے غیر فعال ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے, سابق امریکی سفارت کار کا عمران خان کے حق میں ایک اور بیان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 28 مارچ 2023 23:14

پاکستان کے وزیر داخلہ کا عمران خان سے متعلق بیان چونکا دینے والا ہے، ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار ۔ 28 مارچ 2023ء ) سابق امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا عمران خان سے متعلق بیان چونکا دینے والا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کےمطابق زلمے خلیل زاد نے کہا کہ یہ زہنیت پاکستان کے غیر فعال ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا عمران خان سے متعلق بیان چونکا دینے والا ہے، قانون کی پاسداری کرنے والوں کو اس بیان کو مسترد کردینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کیخلاف تشدد کو ہوا دینے کے مترادف ہے،وزیراعظم کو اپنے وزیر کے بیان سے خود کو الگ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زہنیت پاکستان کے غیر فعال ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، یہ چیز ملک کو مزید بحرانوں میں دھکیلے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکہ نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زلمےخلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور زلمے خلیل زاد کا بیان انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد عام شہری ہیں اور ان کے بیانات ذاتی حیثیت میں ہیں۔واضح رہے کہ سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی جانب سے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں متعدد بیانات دیئے گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات