Live Updates

سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام بھی گھناؤنا مذاق ہے

تمہاری نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیارکردہ سازش پکڑی گئی، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشتگرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ! چیف آرگنائزر(ن) لیگ مریم نواز کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2023 18:11

سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام بھی گھناؤنا مذاق ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2023ء) پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔

بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ! یاد رہے 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سےکچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جانناچاہتےہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت (90 روز) کے دوران ہورہے ہیں یا نہیں! میں نے اپنی 2 اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور ان سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے 90 روز میں انعقاد کے حوالے سےمتعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

مجرموں کی امپورٹڈ سرکار، اس کے سرپرست اور ایک نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانےپر اتر آئےہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ دستور کے مختلف حصوں/شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنے سزایافتہ مجرم قائدین کو بچانے کیلئے اس قدر بےچین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات