
کچھ لوگ الیکشن سے فرار کیلئے حالات مارشل لاء کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں
سپریم کورٹ کے ججز جو صورتحال پیدا کررہے اس سے مسائل بڑھیں گے، ججز میں اختلافات ہیں تو پبلک کرنے کی کیا ضرورت؟ بنچ میں نہیں بیٹھنا تو جج کو چیمبر میں ہی بتا دینا چاہیئے۔ سینئر قانون دان اعتزاز احسن
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 30 مارچ 2023
19:46

(جاری ہے)
مثال کے طور پر قاضی فائز عیسیٰ کا آرڈر کہ کوئی 184تھری سے متعلق پٹیشن نہیں سنے گا، جب کہ میرے پاس اگر کیسز لگے ہوں تو مجھے بتایا جائے گا کہ قاضی فائز عیسیٰ کا آرڈر ہے تو میں کہوں گا کہ قاضی صاحب میرے کوئی سپیریئر نہیں ہیں، کیونکہ جتنے وہ جج اتنے ہی دوسرے بھی جج ہیں۔
عدالت میں اب جو کینہ پروری آگئی ہے، اب تو اختلافات کو اجاگر کیا جارہا ہے، چیف جسٹس کو چاہیئے کہ جو ججز حق میں ہیں ان کو بٹھا کر فیصلہ دیں، ان کے کہنے پر کیوں فل کورٹ بٹھائی جائے۔ ججز کا اعتراض کرنا کھل کر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف نظریہ ضرورت اور ایک طرف آئین ہے، یہ ججز جو کہتے ہیں آپ اکتوبر تک لے جاؤ ، اب لائن کھینچ دی گئی کہ الیکشن آگے جائیں، جبکہ آئین کہتا کہ 90روز میں الیکشن ہوں۔ یہ وہی عمر عطا بندیال ہیں جو عمران خان کی حکومت کے خلاف رات کو عدالت میں چلے گئے تھے، وہ تو ٹھیک تھا ، اب ٹھیک نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس منیر کے نظریہ ضرورت کے تحت ہورہا ہے۔ اس وقت کچھ لوگ الیکشن سے فرار ضروری سمجھتے ہیں بجائے آئین بچانے کے، یہ حالات مارشل لاء کی طرف ہی لے کر جانا چاہتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.