سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کے یوم وفات کے سلسلے میں 4 اپریل کو صوبے بھر میں تعطیل ہو گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 مارچ 2023 20:12

سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2023ء) سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز منگل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے یوم وفات کے سلسلے میں 4 اپریل کو صوبے بھر میں تعطیل ہو گی۔ 4 اپریل کو صوبے کے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔