مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

ہفتہ 1 اپریل 2023 18:01

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز کوسٹل ہائی پر ٹرک نمبرTLX . 051 اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بھتیجا اللہ بچایا ولد محمد یوسف سکنہ پھور لیاری جاں بحق جبکہ چچا میاں ولد خدا بخش سکنہ پھور لیاری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا دیا۔جب کہ لیاری پولیس نے ٹرک ڈرائیور نورولی ولد حضرت علی سکنہ لنڈی کوتل خیبرایجنسی کو ہراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔