}رمضان سپورٹس گالا میں صحافیوں کے مابین کانٹے دار مقابلے جاری

ئ*پریس کلب کے اس خوبصورت ماحول کو دیکھ کر زمانہ طالب علمی کی یاد آگئی،ایمل ولی خان :نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرکے انتہا پسندی اور منشیات کے استعمال سے بچایا جا سکتا ہے،صوبائی صدر اے این پی

منگل 11 اپریل 2023 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2023ء) پشاور پریس کلب اور غیر سرکاری تنظیم ہوپ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ رمضان سپورٹس گالا میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا پریس کلب آمد اور بیڈمینٹن مقابلے میں شرکت بھی کی ۔ایمل ولی اور ہوپ کے سی ای او زبیر الہی پر مشتمل ٹیم نے بیڈمنٹن مقابلہ میں پریس کلب کے صدر ارشد عزیز اور سیکرٹری عرفان موسی زئی کو شکست دے دی اس موقع پر اے این پی کے اراکین اورصحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پریس کلب کے اس خوبصورت ماحول کو دیکھ کر زمانہ طالب علمی کی یاد آگئی اس طرح کی سپورٹس ایونٹس تمام اداروں میں منعقد ہونی چاہیئے،ایمل ولی کا کہنا تھا کہ جن ملکوں نے کھیلوں پر توجہ دی ہے آج وہ دنیا میں نمایاں مقام پر کھڑے ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں کسی بھی حکومت نے کھیلوں پر وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہئے تھی ان کا کہنا تھا کہ پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم تعمیر کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور نہ جانے کب یہ تعمیر مکمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرکے انتہا پسندی اور منشیات کے استعمال سے بچایا جا سکتا یے، اگر نوجوان نسل کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنا ہے تو وزیرستان سے باجوڑ تک ہر گاوں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنی ہو گی۔ ایمل ولی خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ائندہ سال سے باچا خان سپورٹس فاونڈیشن کے زیراہتمام پشاور میں تمام اداروں کے مابین سپورٹس گالا کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کیساتھ ساتھ آپس میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے،سپورٹس گالا کے تیسرے روز کھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق رحمت اللہ خان بیڈمنٹن مقابلوں میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ارشد یوسفزئی اور افتخار خان جبکہ دوسرے میچ میں عارف یوسفزئی اور عباس علی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ سینئر کیٹگری میں 5 میچز کھیلے گئے جن میں پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، میاں فاروق فراق، عقیل یوسفزئی، شمیم شاہد اور شہاب الدین نے برتری حاصل کرلی۔

اسی طرح گلشن عزیزکیرم بورڈ مقابلوں میں بصیر قلندر اورقاری گل رحمان کامیاب ہوئے ۔رحیم اللہ یوسفزئی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روز ایک میچ کھیلا گیا جس میں شیخ عرفان الہی نے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح فخرالدین سید لڈو چیمپیئن شپ کے کھیلے گئے مقابلوں میں رحمان اللہ، سفیر احمد، شاہنواز، شہزاد احمد، عمیر محمد زئی، یاسر علی، طارق عزیز اور حضرت بلال نے کامیابی حاصل کی، سہیل قلندر سنوکر مقابلوں میں تین میچز کھیلے گئے جن میں عدنان شاہد، عباس علی اور حسام الدین نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔