ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 3 مئی 2023 23:15

ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2023ء) ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز وسطی وجنوبی خیبر پختو نخوا ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا،سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 59، بالاکوٹ 28، پاراچنار 18، مالم جبہ 17، دیر (زیریں15، بالائی04)، مردان 06، سیدو شریف 05، چراٹ 03، پنجاب میں قصور 25، ڈی جی خان 10، مری 09، منڈی بہاؤالدین اورنارووال04، فیصل آباد 02، منگلا اور اٹک 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 18، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 08)، راولاکوٹ 01، بلوچستان میں ژوب 10، بار کھان 07، گلگت بلتستان میں استور 02 اور بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور40، مٹھی اور نوکنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھو ہار اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش کی توقع ہے۔