
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
ہنگاموں میں پی ٹی آئی کے جو کارکنان ملوث تھے اور جو لوگ انہیں بھڑکانے والے تھے ان سب کو سزائیں ملنی چاہئیں
منگل 16 مئی 2023 19:26

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بدل سکتے ہیں، آج پی ٹی آئی ہے کل مسلم لیگ(ن)ہوگی اور پرسوں پیپلزپارٹی اور کبھی جماعت ہوگی لیکن ہم فوج کو کبھی نہیں بدل سکتے ہیں۔
محمود مولوی نے کہا کہ مجھے 65 اور 71 کی جنگ یاد ہے، آج اسی فوج کی وجہ سے پاکستان سلامت ہے اور پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، انفرادی طور پر جھگڑا ہوتا ہے، یہ ہوسکتا ہے مجھے کسی کی شکل پسند نہ ہو، کوئی بریگیڈیئر یا کوئی جنرل پسند نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ اگر میں بیٹھ کر پوری فوج کو کہوں گا کہ یہ فوج صحیح نہیں ہے اور فوج کے اوپر خاص طور پر شہدا اور ان کی یادگاروں پر ہنگامہ آرائی اور جو توڑ پھوڑ ہوئی ہے، ہم کیا کہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ کام ہوا ہے جو بھارت نہیں کرسکا، آج ہم نے وہ کام کیا کہ وہاں جا کر یادگار توڑے، ریڈیو پاکستان جلایا، کون لوگ تھے مجھے نہیں معلوم کیونکہ میں اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں لیکن جو لوگ تھے وہ غلط تھے اور فوج کے خلاف جانا کہیں سے درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کہتے ہیں کہ پوری فوج خراب ہے تو ہم بھارت سے فوج لے کر آئیں گے، امریکا، ایران یا افغانستان سے فوج لے کر آئیں گے، یا ہم اپنے آپ کو پٹے پر دیں گے جیسے جاپان نے دیا۔انہوں نے کہاکہ فوج کو ہٹا کر ملک نہیں چل سکتا، یہ ملک سیاسی جماعتیں سیاسی نظام پر آئی، ٹیبل پر بیٹھیں، صرف چند لوگ ڈنڈا بردار ہیں، چند لوگ انتہاپسندوں کو لے کر چل رہے ہیں۔محمودمولوی نے کہاکہ میں جب پی ٹی آئی میں آیا تو واضح تھا کہ یہ ایک سلجھی ہوئی پارٹی ہے اور ہمارے پاس کوئی انتہاپسند ونگ نہیں تھا لیکن میں نے یہ واقعہ دیکھا تو بڑا افسوس ہوا، میں نے چند دوستوں کو اسی دن کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پہلے ہم چند دوست کراچی میں بیٹھے تھے اور بات ہو رہی تھی کہ خان صاحب کو اگر کچھ ہوگیا تو جی ایچ کیو کے سامنے جائیں گے اور آج سے 6 روز پہلے میں نے کہا تھا کہ آپ یہ چاہتے ہیں ہم سول وار کے لیے جائیں اور ہم فوج سے لڑیں، فوج سے لڑنا کہیں سے جائز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے بہت سے لوگ کہتے ہیں آپ نے پارٹی چھوڑی دی، آپ کا ٹکٹ تھا، میرے لیے ایسی 100 چیزیں ہماری فوج پر قربان، فوج ہے تو پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا وہ جہاز جس کی ہم عزت کرتے تھے کہ 1965 میں اس نے بھار ت میں کیا برپا کیا تھا، بھارتی فوج ہم سے گھبراتی تھی لیکن آج ہم اس کی بے حرمتی کر رہے ہیں، اس پر لاتیں مار رہے ہیں، اس کو توڑ رہے ہیں، اس کی کہاں گنجائش ہے۔محمود مولوی نے کہا کہ ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں استعفی دے رہا ہوں، یہ نہیں ہے کہ میں کسی جماعت میں جا رہا یا کسی نے پیش کش کی ہے کیونکہ میں رکن قومی اسمبلی ہوں اور اسی علاقے میں میرا ٹکٹ کنفرم تھا، خان صاحب اور پوری ٹیم کی حمایت حاصل تھی، علاقے میں لوگ عزت کرتے تھے اس لیے سامنے والا کوئی پیش کش نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جارہا اور نہ ہی مجھے کوئی آفر ہے، ہوسکتا ہے کہ میں ملک میں ایک فلاحی ادارہ بنائوں ، میری عمر ساتھ نہیں دے رہی ہے ورنہ میں ایک نئی سیاسی جماعت بنائوں، دوسری چیز ہوسکتی ہے کہ میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دوں اور اس میں اس مائنڈ سیٹ کے لوگ آئیں، جو اس ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اور ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔محمود مولوی نے کہا کہ اپنے مفاد کے لیے نہیں، میں یہ نہیں چاہوں گا کہ حکومت میں رہا تو فوج بہت اچھی، زیادہ تر جماعتوں کا یہی طریقہ ہے کہ جب تک وہ حکومت میں ہوتے ہیں فوج کو سلام کرتے ہیں اور فوج کی تعریفیں کرتے ہیں اور جیسے حکومت سے اترتے ہیں فوج کی برائی کرتے ہیں، میں کسی ایک جماعت کی بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ ہر جماعت نے ایسا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت میں رہیں تو فوج اچھی اور حکومت سے ہٹ جائیں تو فوج کی برائیاں کی جائیں، جو بھی سیاسی جماعت حکومت سے جاتی ہے تو فوج کی برائیاں شروع کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب بہت اچھی بات کرتے تھے کہ کیا ہم غلام ہیں، زیادہ تر پارٹیوں میں لوگ صرف غلام ہی ہوتے ہیں، پارٹی کے باقی قائدین سے بھی کہوں گا کہ خوف کابت توڑدیں۔محمود مولوی نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ فوج ہماری بیک بون ہے، جس نے بھی پی ٹی آئی کو یہ سب کرنے کا مشورہ دیا وہ دوست نہیں کھلا دشمن ہے تاہم مجھے نہیں معلوم کہ کس نے یہ مشورہ دیا۔آج کے دور میں سب پارٹی لیڈر سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں ٹکٹ لینا ہے، جلسوں میں25ہزار لوگ بھی نہیں ہوتے اور کہتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ محمود مولوی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، محمود مولوی علی زیدی اور عمران اسماعیل کے قریبی ساتھی ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.