
لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت
ابھی میری توجہ عمران ریاض کو بازیاب کروانے پر ہے،اگر عمران ریاض کو کچھ ہوا تو یہ سب افسران ذمہ دار ہوں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
عبدالجبار
پیر 22 مئی 2023
11:36

(جاری ہے)
چیف جسٹس نے قرار دیا کہ آپ پروگریس نہیں دکھا رہے تو کارروائی شروع کرتا ہوں۔ آئی جی نے بتایا کہ ہم نے کل رات بھی میٹنگ کی،ساری ایجنسیوں کے لوگ آئے تھے،پورے پاکستان کی پولیس سے پوچھ لیا ہے کسی کے پاس عمران ریاض نہیں ہے۔
عدالت سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے بھی اس بارے جواب مانگے اور انہیں کہیں کہ ہماری مدد کرے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپکو مزید وقت چاہیے؟۔ آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ جی بالکل ہم نے خود وزارت داخلہ سے رابطہ کیا لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ مجھے آپ عمران ریاض کی زندگی کی فکر ہے،آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران ریاض پنجاب میں نہیں ہے،عدالت مواقع دے رہی ہے تاکہ انکے پاس کوئی بہانہ نہ رہ جائے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ ابھی میری توجہ عمران ریاض کو بازیاب کروانے پر ہے،میں صحافی کی زندگی کی دعا کر رہا ہوں،اللہ کرے وہ محفوظ ہوں۔ اللہ نہ کرے اگر عمران ریاض کو کچھ ہوا تو یہ سب افسران ذمہ دار ہوں گے،میں ان سب کیخلاف کارروائی کروں گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت غیر معینہ تک ملتوی کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کے جیل میں قید سینئررہنماؤں نے مذاکرات کیلئے خط ارسال کردیا
-
نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر 312 ارب کے نئے ٹیکس لگا دیے گئے
-
خیبر پختونخوا میں قانون کی عملداری کمزور، ایچ آر سی پی
-
بھارت: سیکولرزم پر نیا تنازعہ: جمہوری اقدار کے لیے خطرہ؟
-
پاکستان: سپریم کورٹ ریزرو سیٹ کا فیصلہ، خود کورٹ کے اختیار کو چیلنج
-
حکومت نے بجٹ کے بعد رات کی تاریکی میں پٹرول بم گِراکر عوام پر ایک اور ظلم کیا
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
پہلے پی ٹی آئی کا منڈیٹ چوری ہوا، اب مال غنیمت سمجھ کر مخصوص نشستیں تقسیم کی گئیں
-
مٹی کا تیل کا بھی 15 روپے مہنگا کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.