Live Updates

آج جو فیصلے کر رہے ہیں ان سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، معاشی ترتی کی رفتار 6.1فیصد سے کم ہو کر منفی ہو گئی

زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالرز سے گر کر 4 ارب ڈالرز ہو گئے، مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد ہو گئی، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ منفی 14فیصد گر چکیں، بڑی صنعتوں کی ترقی منفی 7.9پر چلی گئی، کپاس کی پیداوار منفی 23 فیصد ہو گئی، عمران خان نے حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار پیش کر دیے

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 مئی 2023 23:59

آج جو فیصلے کر رہے ہیں ان سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، معاشی ترتی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2023ء) عمران خان کے مطابق آج جو فیصلے کر رہے ہیں ان سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، معاشی ترتی کی رفتار 6.1فیصد سے کم ہو کر منفی ہو گئی، زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالرز سے گر کر 4 ارب ڈالرز ہو گئے، مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد ہو گئی، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ منفی 14فیصد گر چکیں، بڑی صنعتوں کی ترقی منفی 7.9پر چلی گئی، کپاس کی پیداوار منفی 23 فیصد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار پیش کر دیے۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہم تھے تو زرمبادلہ کے ذخائر 16.2ارب ڈالر تھے آج 4.5ارب ڈالر ہیں یہ منفی 72فیصد شرح ہے ،ایکسپورٹ 13فیصد گری ، ترسیلات 13فیصد گری ہیں، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ منفی 14فیصد گر چکی ہے ، شرح سود21فیصد ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے دور میں سی پی آئی 12.7فیصد تھا جو آج 36.4فیصد ہے ، حساس اشاریہ 14.2تھے آج وہ 45.1فیصد پر پہنچ گیا ہے ۔ ہمارے دور میں آٹا 55اور آج 136روپے کلو پرپہنچ گیا ہے ، چاول103روپے کلو تھے اور آج 202روپے کلو ہیں، ہمارے دور میں گروتھ ریٹ6.1فیصد تھاآج وہ منفی0.2فیصد پر جانے کا بتایا جارہا ہے۔ ہمارے دور میں صنعتیں6.8فیصد پر بڑھ رہی تھیں آج منفی 0.2فیصد پر چلی گئی ہیں،لارج اسکیل انڈسٹری 11.9فیصد پر بڑھ رہی تھی آج منفی 7.9پر چلی گئی ہے ،تعمیراتی انڈسٹری 1.9فیصد بڑھ رہی تھی آج منفی 5.5فیصد پر چلی گئی ہے ، کپاس کی پیداوار9.2فیصد تھی آج وہ منفی 23 فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔

چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج جو فیصلے کر رہے ہیں ان سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ، ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے ان کو جتنا ٹائم دے رہے ہیں ملک نیچے جاتا جارہا ہے، ایسے حالات میں معاشرہ کنٹرول سے باہر نکل بھی جاتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ جب تک میری سانس ہے حقیقی آزادی کے لئے پوری جدوجہد کرتا رہوں گا،مجھے اس پاکستان کا خطرہ ہے ، مجھے ملک کی فکر پڑ گئی ہے ۔ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 308 روپے ہو گیا ہے سارے کاروبار ٹھپ ہیں ان کو کیوں نہیں فکر کیونکہ ان کا اربوں ڈالر باہر پڑا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات