خیبر پختونخوا کے عوام محب وطن ہے ، سیاسی جماعتوں انکے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کیا،عائشہ گلالئی

جمعرات 1 جون 2023 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)کی رہنماء عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ق قائداعظم محمد علی جناح کی جماعت ہے، 75 سال گزرنے کے باوجود بھی ملک کی حالت سنبھل نہ سکی،عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں،نہ ہی صحت و تعلیم کا نظام موجود ہے ،ملک کی یہ حالت اقتدار کے مزے لوٹنے والے جماعتوں نے کیا ہے،خیبر پختونخوا کے عوام محب وطن ہے لیکن سیاسی جماعتوں انکے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کیا۔

پشاور پریس کلب میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ، چوہدری انصر اور عائشہ گلالئی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی ۔ اس موقع پر عائشہ گلالئی نے کہاکہ اقتدار میں آنے والے لوگوں نے خیبر پختونخوا کو بد امنی،دہشت گردی اور بم دھماکوں کے سیوا کچھ نہیں دیا،مسلم لیگ ق کی قیادت صاف ستھری اور کرپشن سے پاک ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر ملک اورنگزیب نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اٴْنہوںنے کہاکہ میں اپنی کابینہ اور تمام ضلعی تنظیموں کے ساتھ مسلم لیگ ق میں شامل ہوگیا ہوں ۔چوہدری انصر نے کہاکہ الیکشن مہم میں ہمارا نعرہ کرپشن فری پاکستان ہوگا ۔چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں الیکشن لڑیں گے،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہمارا منشور ہے ۔چوہدری شجاعت حسین کی واضح ہدایات ہیں کہ ایماندار اور کرپشن سے پاک لوگوں کو پارٹی میں شامل کرے ،الیکشن میں ہمیں چوہدری سرور ہمیں لیڈ کرینگے۔