
اسمبلیوں میں چہروں کی تبدیلی سے نہیں ملک کی حالت بدلنے سے کام ہوگا،سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورکی شمولیتی تقریب سے خطاب
جمعرات 1 جون 2023 20:20
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سرور نے کہا کہ پارٹی میں کرپشن سے پاک لوگوں کو شامل کر رہے ہیں ،سیاست دان ایک دوسرے پر الزامات لگانے میں لگے ہوئے ہیں،عمران خان تو چور چور کا نعرہ لگا رہا تھا لیکن اس کے پاس کتنے چورتھے اس پرانہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی تھیں،پی ڈی ایم سے بھی ملک سنبھل نہیں رہا ۔
غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ سابق گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ غریبوں کی حالت بدلنے کے لئے کام کرنا چاہئے جو مسلم لیگ(ق) کرے گی ۔ہماری جماعت اپنے کارکنان کو عزت اور اقتدار میں حصہ دیگی ،جب تک سزاءو جزاءکانظام نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،گورنر شپ کے دوران عوام کو سہولیات دیں ،پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں لیکن قیادت کی کمی ہے،اس پارٹی میں ایک مشن کے تحت شامل ہوئے ہیں،میں پارٹی کو ایک ادارہ بنانا چاہتا ہو ں جو ملک کے مفاد کو مقدم رکھے،ہمارے تمام مسائل سیاسی ہیں، جن کا پائیدار حل بہت ضروری ہے چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو قریب کرتے ہیں جو ان کو زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں،جو لوگ انکے مشیر تھے آج وہی لوگ انکو چھوڑ رہے ہیں میں نے خان صاحب کو دو سال پہلے کہا تھا کہ جو راستہ آپ اختیار کر رہے یہ جیلوں تک لے جائےگا،خان صاحب کو سیاسی شہادت مل گئی تھی لیکن وہ نہیں سمجھا،وفاقی حکومت تو پھانسی کا پھندہ ہے لیکن خان صاحب اس کے پیچھے لگے رہے،عمران خان کو اس کے مشیروں نے غلط راستوں پر لگایا،اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری انصر نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں الیکشن لڑیں گے،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہمارا منشور ہے،چوہدری شجاعت حسین کے واضح ہدایات ہیں کہ ایماندار اور کرپشن سے پاک لوگوں کو پارٹی میں شامل کریں الیکشن میں چوہدری سرور ہمیں لیڈ کرینگے اس موقع پر عائشہ گلالئی نے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ(ق) قائد اعظم محمد علی جناح کی جماعت ہے،75 سال گزرنے کے باوجود بھی ملک کی حالت سنبھل نہ سکی ،عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں،نہ ہی صحت و تعلیم کا نظام موجود ہے،ملک کی یہ حالت اقتدار کے مزے لوٹنے والے جماعتوں نے کیا ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام محب وطن ہے لیکن سیاسی جماعتوں نے انکے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کیا،اقتدار میں آنے والے لوگوں نے خیبر پختونخوا کو بد امنی،دہشت گردی اور بم دھماکوں کے سوا کچھ نہیں دیا،مسلم لیگ(ق) کی قیادت صاف ستھری اور کرپشن سے پاک ہے۔،یہ حقیقی عوامی اور ترقی پسند جماعت ہے جو غریبوں کی سیاست کرتی ہے،اسلئے تو اس جماعت میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.