Live Updates

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سیاست سے دست برداری کا اعلان کردیا

جمعہ 2 جون 2023 17:45

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سیاست سے دست برداری کا اعلان کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دست برداری کا اعلان کردیا،تحریک انصاف کےسنئیر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئےسیاست سے دست برداری کا اعلان کردیا،ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ، فوج کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ وہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔کوئی شہری ایسا نہیں جو ان واقعات کی مذمت نہ کرے۔قومی تنصیبات کو نقصان پہچانے والے واقعات قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کے لیے سیاست سےدستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ وہ بے گناہ افراد کو رہا کردیں۔3 سال 7 ماہ عوام کی خدمت کی،میرا ضمیر مطمئین ہے۔عثمان بزدارنے کہا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہےانہوں نے کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی فوج کے ساتھ ہوں گے اور ملک کی ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات