جام کمال خان کے دور حکومت میں شروع منصوبے کو عملی جامہ پہنادیا گیا

ہفتہ 3 جون 2023 18:56

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی جام کمال خان کے دور حکومت میں شروع کئے گئے منصوبے پر عملی جامہ پہنادیا گیا۔ سی پیک کی اہم شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے پر آئے روز ہونے والے حادثات اور بروقت طبی امداد کے لیئے 6 جدید ایمبولینسز 1122 ایمرجنسی ریسپانس سینٹر مکران کوسٹل ہائی وے بوچستان کے حوالے کردی گئیں۔

پنجاب کے بعد بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں یہ سروس شروع کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی جام کمال خان کے دور حکومت میں شروع کئے گئے منصوبے پر عملی جامہ پہنادیا گیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر آئے روز ہونے والے حادثات اور بروقت طبی امداد کے لئے 6 جدید ایمبولینسز 1122 ایمرجنسی ریسپانس سینٹر مکران کوسٹل ہائی وے بوچستان کے حوالے کردی گئیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بعد بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں یہ سروس شروع کی گئی ہے۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر آئے روز ہونے والے حادثات پر او قمیتی جانوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں قریبی ہاسپیٹلز میں فوری منتقلی کے لئے حکومت بلوچستان نے 6 جدید ایمبولینسز ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز PPHI مکران کوسٹل ہائی وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ریحان حمید بلوچ۔

ڈی ایچ آو لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ اور اسٹیشن کوآرڈینیٹر دھنیش کمار ٹیم کے ہمراہ ایمبولینسز وصول کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ایم پی اے جام کمال خان کی کوششوں سے فراہم کردہ ایمبولینسز لیاری، پھور، رسملان، اورماڑہ ،پسنی، نلینٹ ،کپر سینٹرز پر الرٹ رہیں گی۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اس احسن اقدام سے پاکستان کی اہم شاہراہ جو سی پیک سے منسلک ہے۔

اور گوادر تک جاتی ہے۔لیکن اب مکران کوسٹل ہائی پر ہونے والے آئے روز حادثات کے زخمیوں کو جہاں بروقت جدید طبی امداد ملے گی وہاں ان کو فوری قریبی ہاسپیٹلز منتقل کرکے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے گا۔واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائے وے پاکستان کی واحد قومی شاہراہ تھی جہاں سینکڑوں کلومیٹرز تک نہ کوئی ہسپتال ہے نہ طبی امداد کے مراکز بلکہ اس شاہراہ کو جہاں سی پیک کو اہمیت ملے گی وہاں جدید ایمبولینسز کی فراہمی بلوچستان کے عوام کے لیئے ایک عظیم تحفہ ہے۔