Live Updates

چین اور دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں

خطے میں گوادر پورٹ کو بڑی اہمیت حاصل ہے، پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت بحال ہوگئی ہے، تجارت بحالی کا عوام کو فائدہ ہوگا۔ سربراہ جے یوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 جون 2023 19:43

چین اور دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جون 2023ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چین اور دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں،خطے میں گوادر پورٹ کو بڑی اہمیت حاصل ہے، پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت بحال ہوگئی ہے، تجارت بحالی کا عوام کو فائدہ ہوگا۔ دنیا نیوز کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

حکومت بنانا ہرکسی کی خواہش ہوسکتی ہے، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا یجنڈا ملک کو تباہ کرنا ہے، اس شخص کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، ایک شخص نے چار سال میں معیشت کو تباہ کردیا۔ اس شخص نے پہلے امریکا پر الزامات لگائے اب منتیں ترلے کا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم اداروں کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم کبھی اداروں کے خلاف نہیں رہے اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ چین اور دوست ممالک کو سرمایہ کاری کیلئے اعتماد چاہیئے۔ خطے میں گوادر پورٹ کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست تضادات کا مجموعہ ہے۔پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے۔ 9 مئی کے واقعات کی اصل مدعی ریاست ہے، اگر شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں نہیں ہوں گی تو یہ مناسب نہیں ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے آپ سے ہی مذاکرات کریں۔

پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت بحال ہوگئی ہے، روس کے ساتھ تجارت بحال ہونے سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مالیاتی ادارہ نہیں بلکہ ایک سیاسی کردار ادا کررہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی روس ، ایران اور افغانستان سے مال کے بدلے مال کی تجارت (بارٹر سسٹم ) کے ذریعے ایک ارب 15کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مالیت کی برآمدات اور دو ارب سے زائد درآمدات کی صلاحیت ہے ابتدا ء میں بارٹر کے تحت 45 سے 50 فیصد ایران سے 20 فیصد اور افغانستان سے 15سے 20 فیصد بارٹر تجارت ہوگی، باقی تجارت پہلے کی طرح جاری رہے گی ۔

وزارت تجارت کے مطابق بارٹر سسٹم میں رقوم کی منتقلی نہیں ہوتی حکومت نے اس حوالہ سے یکم جون کو ایس آر او بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت تین ممالک کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت ہوگی ۔ بارٹر تجارت کا مقصد ڈالر پر دبائو کم کرنا ہے۔ پاکستان کے ہمسائیہ ممالک سے بارٹر تجارت میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہے گا روس سے پاکستانی تاجر دالیں، گندم، کوئلہ ، پٹرولیم مصنوعات اور قدرتی گیس درآمد کرینگے۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات