
میرے بچے بھی پی ٹی آئی سے واپس آ گئے ہیں ،سابق وزیر اعلیٰ منظوراحمد وٹو کا پیپلز پارٹی میں واپسی کا واضح عندیہ
بلاول کے اگلا وزیر اعظم بننے کے امکانات ہیں ،وفاق اور پنجاب میں اتحادی حکومت بنے گی ،جہانگیر ترین رواں ہفتے پارٹی کا اعلان کرینگے
منگل 6 جون 2023 16:18

(جاری ہے)
بلاول بھٹو تعزیت کے لئے میرے گھر آ ئے تھے اور جاتے ہوئے مجھے الگ کر کے کہا کہ وٹو صاحب ہمیں آپ کو ساتھ ملانے کے لئے پھر کسی وقت بات کرنا پڑے گی ۔
انہوں نے بڑی خواہش کا اظہار کیا اور اس کی بڑی اہمیت ہے اور اس کے امکانات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین نئی پارٹی بنانا چاہتے ہیں اور وہ متوقع طو رپر رواں ہفتے میں اعلان کر دیں گے، وہ چاہتے ہیں دبنگ حیثیت کے قدر آور اورسیاسی پوزیشن رکھنے والے لوگ میرے ساتھ آئیں تاکہ میری پارٹی کو اہمیت ملے ،پارٹیاں بنتی ہیں انہیں وقتی طور پر اہمیت ملتی ہے لیکن پھر وہ غائب ہو جاتی ہیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی بھی غائب ہو جائے گی لیکن اس کا انحصار اس پر ہے کہ وہ پارٹی کو کس طرح چلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے جہانگیر ترین نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے اخراجات کئے محنت کی اور جب وہ وزیر اعظم بن گئے تو میری بیٹی کے خلاف کیس رجسٹرڈ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اکتوبر میں انتخابات ہوں گے،مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومتیں بنیں گی ،سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت بنالے گی ، بلوچستان میں کچھ لوگوں کو ساتھ ملا کر پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی ، خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بن جائے گی ، پنجاب میں اتحادی حکومت بنے گی لیکن قیادت (ن) لیگ کے پاس ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ امکانات ہیں کہ بلاول بھٹو اگلے وزیر اعظم ہوں گے ،مسلم لیگ (ن) کا وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے لئے قابل قبول ہے تو پیپلز پارٹی کا بھی مسلم لیگ (ن) کے لئے قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے ہیں وہ یا تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے یا یا پیپلز پارٹی کی طرف جائیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی‘ ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی
-
بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاہے،علیمہ خان
-
’’ایکس‘‘کی بندش کیخلاف درخواستوں کی سماعت 15 مئی کو ہوگی
-
بھارت کے 300ملین ڈالر کے جہاز کو 30ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، خواجہ آصف
-
بھارتی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم” ایس 400“ کی تباہی پاک بھارت لڑائی کا سب سے بڑا واقعہ قرار
-
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی،بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں
-
کراچی میں غیرقانونی مویشی منڈیا قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد
-
پشاور، سرکاری ملازمین کا کم ازکم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک پر ویڈیوز‘ ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
بالائی /وسطی پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.