
117بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، نیب نے فرح گوگی کو شوہر سمیت8جون کو طلب کرلیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ساڑھے 4 ارب روپے کی مبینہ ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا
منگل 6 جون 2023 23:10
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں نیب تفتیشی ٹیم نے فرحت شہزادی کے لیے کام کرنے والے کیش بوائے کا سراغ بھی لگالیا ہے، کیش بوائے نے مجموعی طور پر 860 ملین کیش ٹرانزیکشنز کا اعتراف کیا، شواہد نیب نے حاصل کرلیے، ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 50 کروڑ روپے وائٹ کرائے، ایمنسٹی اسکیم میں 32 کروڑ روپے مالیت کو زرعی پیداوار کا حصول ظاہر کیا گیا جب کہ ملزمان کی ملکیت کوئی زرعی اراضی نہیں تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے اثاثہ جات میں 3 سال میں مبینہ طور پر 420 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ملزمان نے 2018 سے 2021 کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کی جائیدادیں بھی بنائیں، فرحت شہزادی اور شوہر کے نام دبئی میں ایک لگڑری فلیٹ کا انکشاف بھی ہوا جسے ایف بی آر میں ظاہر نہیں کیا گیا، فرحت شہزادی اور ان کے شوہر ڈیفنس لاہور میں 8 جائیدادوں کے مالک نکلے جس میں کمرشل پلازہ بھی شامل ہے،لاہور میں کروڑوں مالیت کا4کنال کا پلاٹ بھی جائیداد میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں 2 کنال کا بنگلہ ملزمان کے نام ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ریکارڈ کے مطابق ملزمان نے مذکورہ بنی گالہ اراضی 530 ملین روپے میں حاصل کی، نیب تحقیقات میں احسن جمیل گجر اور فرحت شہزادی کے نام 19 گاڑیاں بھی پائی گئی ہیں۔نیب لاہور نے بزدار دور میں ہونے والی تمام غیر ضروری ٹرانسفر پوسٹنگ اور ٹھیکوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں، ملزمان کے خلاف بیوروکریسی کے تبادلوں کے عوض کروڑوں روپے بٹور نے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، نیب نوٹس میں ملزمان کو 8 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو نے کی ہدایت کی گئی ہے، عدم تعاون کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی سے انتباہ کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.