
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
جون کیلئے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 8 جون 2023
21:20

(جاری ہے)
جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب دنیا نیوز کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ کے تحت ملک میں سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 45.36 فیصد کمی ہوئی، ڈومیسٹک سیکٹر سے پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 45.36 فیصد کمی ہوئی ، ٹرانسپورٹ سیکٹر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 19.82 فیصد گر گئی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں گراوٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، ڈالر جلد اپنی اصل قیمت پر واپس آجائے گا، بلوم مبرگ کے مطابق ڈالر کی ویلیو 245 ہونی چاہیے، لوگ گھبرا کر ڈالر اور سونا ذخیرہ نہ کریں۔ حکومت نے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض واپس کیا، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.29 فیصد رہی، ہمارا جی ڈی پی گروتھ کا ہدف ساڑھے 3 فیصد ہے۔ہم زراعت اور آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دے رہے ہیں، ایران اور روس کے ساتھ تجارت سے ایکسپورٹ بڑھے گی، سیاست نہیں ریاست بچاؤ بیانیئے کی خاطر غیرمقبول فیصلے کرنا پڑے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، معیشت کی گراوٹ کا عمل رک گیا ہے، اب ہمارا ہدف استحکام اور ترقی ہے۔ گزشتہ حکومت کے 6.1 فیصد ترقی صرف دعوے تھے۔ گزشتہ حکومت میں شرح سود 7 سے 14 فیصد پر چلا گیا۔ مہنگائی سے پسے طبقات زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ 2013 میں جب حکومت سنبھالی تو 18 ،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، ملک کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں 2017 میں پہنچ چکا تھا۔ نواز شریف کے دور میں اسٹاک مارکیٹ 100 بلین عبور کر چکی تھی،2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت بن چکی تھی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 2018 میں تجارتی خسارہ 30 سے 39 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، گزشتہ دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 اعشاریہ 7 فیصد تھا، گزشتہ دور میں گردشی قرضہ 1140 ارب سے 2467 ارب تک پہنچ گیا۔نواز شریف کے دور میں آئی ایم ایف پروگرام وقت پر ختم ہوا تھا۔مزید اہم خبریں
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
-
یو این چیف کی طرف سے انڈیا پاکستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی توہماری فوج نے عسکری تاریخ میں سنہراباب رقم کردیا
-
نواز شریف کا ٹوئٹ سامنے آیا مگرحیرت انگیز طور پر اس میں نہ بھارتی جارحیت، نہ مودی کی فسطائیت پر کوئی تنقید کی گئی
-
سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں گی تو کامیابی ممکن ہے
-
انڈیا کا غرور، امریکہ، اسرائیل اور یورپ کی آلہ کاری خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گی
-
بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی
-
ضمانت ملنے کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
ہم صدر ٹرمپ کاخطے میں امن کیلئے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
-
ثالثوں سے پاک بھارت کے درمیان بنیادی ایشو پر بات کی جائے ورنہ قوم میں مایوسیاں بڑھیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.