لیاقت آباد سپر مارکیٹ کھلوانے پر ڈاکٹر عاصم حسین اور استاد مسرور احسن کے مشکور ہیں،محمد اشرف

منگل 20 جون 2023 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2023ء) آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر اور لیاقت آباد حیدری جیولرز کے صدر سید فراز احمد نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر و سینیٹر استاد مسرور احسن کی کاوشوں سے ممکنہ سمندری طوفان اور بارشوں کے سبب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سیل کی جانے والی لیاقت آباد سپر مارکیٹ کو کھلوانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت آباد کی تاجر برادری ڈاکٹر عاصم حسین، سینیٹر استاد مسرور احسن اور پی ایس 127لیاقت آباد کے صدر محمد اشرف کی مشکور ہے جن کی کاوشوں سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا ہے ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ نو منزلہ عمارت ہے جس میں 750دکانیں ہیں اور اس مارکیٹ سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے ، مارکیٹ سیل ہونے سے بے شمار دکاندار پریشانی کا شکار تھے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے آل کراچی تاجر الائنس حیدری زون کے صدر ناد ر علی ،نائب صدر علی جان، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نائب صدر عارف الدین،ہارون زندانی، آصف چاند، شیخ محمد نیاز،، عمران باوانی، زرگراں کے صدر سید مبشر احمد،رضوان شاہ ،فرحان بیگ، عدنان شاہ و دیگر عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،،سید فراز احمد نے کہا کہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کی نو منزلہ عمارت کو مخدوش قراردیتے ہوئے سیل کردیا گیا تھا یہ مارکیٹ لیاقت آباد کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس میں واٹر بورڈ ، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ، لائبریری اور کے ایم سی لیز کے دفاتر موجود ہیں،مارکیٹ سیل کرنے سے تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جارہی تھی ، تاجروں کا کاروبار متاثرہورہا تھا تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مارکیٹس بند ہوجانے سے روزانہ کی بنیاد پر تاجروں کو کروڑوں روپے کانقصان اٹھانا پڑتاہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر کاورباری سرگرمیاں جاری رکھنا نہایت مشکل ہوچکی ہیں ایسے میں اگر مارکیٹس بند ہوتی ہیں تو تاجر مزید پریشان ہوتے ہیں، لیاقت آباد سپر مارکیٹ بڑی اور پرانی بلڈنگ ہے حکومت سے درخواست ہے کہ اس کی مرمت کرائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی کسی صورتحال میں مارکیٹ کو دوبارہ سیل نہ کرنا پڑے، تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ کاروباری سرگرمیاں جاری رہ سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی کاروباری سرگرمیوں سے پاکستان کا کاروبار جڑا ہوا ہے اس لیئے کراچی کے تاجروں کو سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ بہتر سے بہتر اندازمیں کاروبار کیا جاسکے۔