انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی ملک سے غربت ختم کرکے عوام میں خوشحالی لائیگی،کارکنان ورہنماء اپنے علاقوں میں پارٹی مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کریں، چیئرمین پیپلز پارٹی کی مختلف علاقوں کے رہنمائوں سے گفتگو

ہفتہ 24 جون 2023 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2023ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں راولپنڈی، اٹک، سیالکوٹ، خوشاب، جہلم اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔

ہم عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔ ہمارے پاس قائد عوا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا منشور ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان ہمارا منشور ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملک سے غربت ختم کرکے عوام میں خوشحالی لائے گی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضی، وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پیر عباس محی الدین نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران ملک ریاست علی، ذیلدار احسن شاہ، سید ظہیر شاہ، رفعت حیات خان، ملک عاقل علی خان، انس عزیز اور خواجہ خان نے پیپلزپارٹی میں ملاقات کی۔ ان رہنمائوں نے کچھ دن قبل ان رہنمائوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی ڈسکہ سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم اعجاز احمد چھجا بھی شمولیت کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی سے جہلم سے PP-25 کے سابق امیدوار راجہ سفیر نے بھی ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حمید دورانی سابق ایم پی اے بھی موجود تھے۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے ملک جاوید نے مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جہلم سے قومی اسمبلی سے سابق امیدوار نذر اقبال نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

PP-82 خوشاب سے سابق امیدوار ملک ذیشان اعوان سابق ایم پی چودھری شوکت نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرنے والوں میں راجہ عمار، سردار ، پیر عاقب علی، رفعت حیات خان، پیر عباس محی الدین، ملک طاہر اختر، اعجاز احمد، ملک سعید عباس اور عابد شامل تھے۔ وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل نوابزادہ افتخاراحمد اور ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے بھی ملاقات کی۔