ً براڈ شیٹ کیس : وفاقی حکومت کا سابق چیئرمین نیب سمیت تین افراد کی وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے رابط

اتوار 25 جون 2023 18:10

mاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2023ء) وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب نوید احسن سمیت تین افراد کو پاکستان واپس لانے کیلیے انٹرپول سے رابط کرلیا ہے۔ ان افراد پر 28 ملین ڈالر کی غیر قانونی ادائیگیوں کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سابق چیئرمین نیب نوید احسن سمیت تین افراد کی واپسی کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت انٹرپول کے ذریعے ان افراد کو واپس لائے گی۔نیب کی ایک سابق خاتون عہدے دار بھی اس کیس میں مطلوب ہیں ایف آئی اے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ان افراد پر براڈ شیٹ کیس میں 28 ملین ڈالر کی غیر قانونی ادائیگیوں کے الزامات ہیں۔