اٹک ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کو سیاسی جھٹکا، اہم سیاسی شخصیات،بڑی برادریاں اور بڑے سیاسی دھڑے پیپلز پارٹی میں شامل

7 آئندہ الیکشن میں چاروں صوبوں میں ہماری حکومت بنے گی، بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہونگے انکی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا، سردار سلیم حیدر خان

ہفتہ 22 جولائی 2023 20:50

۔اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2023ء) اٹک میں پی ٹی آئی کے میجر گروپ اور مسلم لیگ ن کے ملک سہیل کمڑیال کو بڑا سیاسی جھٹکا،جنڈ اچھڑی کی اہم سیاسی شخصیات،بڑی برادریاں اور بڑے سیاسی دھڑے میجر گروپ اور ملک سہیل کمڑیال کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے سردار سلیم حیدر خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر علامہ محمد یوسف اعوان کی خصوصی کاوش اور محنت سے اٹک میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے تحصیل جنڈ کے گائوں اچھڑی سے بڑی برادریوں اور سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا یوںوزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر خان ضلع اٹک میں عوامی حمایت اور اعتماد حاصل کرنے والے سیاستدانوں میں سرفہرست آگئے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر علامہ محمد یوسف ، میڈیا ایڈوائزر ٹو وزیر مملکت برائے اوورسیز مظہر حسین بابر، ملک عتیق الرحمان،حمزہ خان بھی موجود تھے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں یوسی کونسلر غازی خان،ملک ظ*محمد ریاض،محمد مقبول، حافظ منور، حافظ اسلم، حافظ سلمان، عتیق الرحمان،پھل خان، محمد امتیاز شامل ہیں جنہوں نے اپنے خاندان اور برادری سمیت سردار سلیم حیدر خان کی قیادت پراعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اور عاشورہ کے بعد گائوں اچھڑی میں بڑے سیاسی جلسے کا اعلان کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور نئے آنے والوں کو پارٹی میں عزت اور ان کا جائز مقام دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سابق دور میں بھی ریکارڈ کام کروائے اور آئندہ بھی کرونگا اور آنے والوں کی خدمت کو اعزاز سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ اب کامیابی کے بعد ترقیاتی کام کا آغاز تحصیل جنڈ سے کرونگا اپنے خطاب میں سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاداروں کی جماعت ہے اور خدمت کو مشن سمجھتی ہے انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد چاروں صوبوں میں ہماری حکومت بنے گی اور حقیقی جمہوریت قائم ہو گی جس میں بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہونگے جن کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔

۔