
صدر ر عارف علوی نے نائب چینی وزیر اعظم ہی لی فینگ کو پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات پر ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا
پیر 31 جولائی 2023 17:50
(جاری ہے)
ہلال پاکستان ایوارڈ ان لوگوں کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کے قومی مفادات کے لیے شاندار خدمات سرانجام دیں۔
حکومت پاکستان کی دعوت پر چینی صدر کے خصوصی نمائندہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کی10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جن میں سے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (2017-23) کے چیئرمین کے طور پر پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے عظیم دوست ہونے کے ناطے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد میں مدد کرنے کے علاوہ پاکستان کی صنعت کاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کیا۔ چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کو ہلال پاکستان کا اعزاز دینے کےلئے منعقدہ تقریب میں چین کے نائب وزیر خارجہ اور پاکستان میں چینی ناظم الامور بھی شریک ہوئے ۔ اس سے قبل ایوان صدر آمد پر چین کے نائب وزیر اعظم کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ پاکستان کے سرکاری دورہ پر اتوار کو اسلام آباد پہنچے تھے۔مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.