بی آئی ایس پی کے تحت بنک اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کی ترسیل میں شفافیت پیدا کردی گئی ہے ،فیصل کریم کنڈی

ہفتہ 5 اگست 2023 16:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2023ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت بنک اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کی ترسیل میں شفافیت پیدا کردی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کو بے نظیر کارڈز کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے ،کشمیریوں کیساتھ یوم یکجہتی ملک بھر میں منایا جاتا ہے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے پارٹی کو ملک گیر تقریبات کے انعقاد کی ہدایت دی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران بینظیر سوشل پروٹیکشن اکاؤنٹس کی لانچنگ کی پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔ تقریب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹر جنرل زہرا اسلم سمیت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذمہ داران اور بینکوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ شفیع اللہ خان کنڈی نے سرانجام دیتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ کیا،جبکہ تقریب میںپہلے خیبرپختونخواہ کے رجسٹرڈٹرانسجینڈر جہانزیب عرف عروسہ کو پروگرام کے تحت نقد رقم کی ادئیگی کی گئی ، جبکہ دیگر مستحق خواتین میں بینظیر سوشل پروٹیکشن اکاﺅنٹ کے بینک الفلاح کے اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کئے گئے ۔

تقریب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ عارف اللہ خان ، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان دھپ ، تحصیل چیئرمین پہاڑ پور مخدوم سید الطاف حسین شاہ ، سابق تحصیل ناظم درابن و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ قیضار خان میانخیل ، پیپلز لیبر بیورو کے ایوب عرف لعل بادشاہ، سٹی صدر سیٹھ فضل الرحمٰن ،محمد ایوب ،چوہدری محمد علی ، حاجی فضل الرحمٰن بلوچ، عارف باغی سمیت پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعدادمیں موجود تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب ہم نے وزرات سنبھالی تو ڈیرہ اسماعیل خان میں بی آئی ایس پی کے ایک لاکھ چھبیس ہزار مستحقین تھے ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یہ وژن تھا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنایا جائے،اسی ویژن کے تحت ہم نے صدر آصف علی زرداری کی نگرانی میں 2008میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے 2010میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آنیوالے حالیہ سیلاب کے بعد ڈائنامک سروے کیا اور چالیس ہزار مزید مستحقین کو رجسٹرڈ کیا،اب صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار مستحقین رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اوریہ عمل اب تک جاری ہے،مستحق خاندان کی بچی کو 2500 ماہانہ سکول فیس اور بچے کو 2000 روپے سکول فیس دی جارہی ہے ، اس کا مقصد خواتین کو آگے لے جانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ملک بھر میں بینفشریز کی تعداد نوے لاکھ ہیں جو ڈائنامک سروے کے بعد ایک کروڑ سے زیادہ ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ستر ارب روپے ملک بھر میں ڈیرہ میں دوارب روپے تقسیم ہوئے ہیں اٹھائیس لاکھ گھرانے مستفید ہوئے ملک بھر میں ٹرانسجنڈر ہمارے معاشرے میں ہیں نادرا کے پاس جس کا ٹرانسجنڈر کارڈ ہوگا انہیں دے رہے ہیں ، انکے لیئے ایران سعودی عرب عراق سے رابطہ اور یہ لوگ حج عمرہ زیارات پر جاسکیں گے۔\378