کرپشن کا الزام ، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

منگل 22 اگست 2023 22:47

کرپشن کا الزام ، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2023ء) اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کرپشن اور کک بیکس کے مقدمے میں مطلوب ہیں ، ان کے گھر کی تلاشی لی گئی لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔حکام نے کہا کہ زرتاج گل وزیر پر ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد تک کمیشن لینے کا الزام ہے، وہ اپنے مقدمات میں تعاون نہیں کر رہیں

متعلقہ عنوان :