جے یو پی پورے ملک میں یوم دفاع پاکستان و یوم تاجدار ختم نبوت منائے گی،پیراعجازہاشمی

منگل 29 اگست 2023 19:17

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2023ء) جمعیت علماپاکستان کے مرکزی قائدین پیراعجازہاشمی،صاحبزادہ شاہ اویس نورانی صدیقی،مولاناسردار محمدخان الغاری،صوبائی رہنماؤں علامہ نور احمد سیال،ڈاکڑجاوید اختر،مفتی عبدالشکور رضوی،قاری انعام سیالوی،صوفی محمد اسماعیل نوراانی،محمدحبیب قادری نے اپنے مشترکہ کہ بیان میں کہا ہے کہ جے یو پی پورے ملک میں یوم دفاع پاکستان و یوم تاجدار ختم نبوت منائے گی1965ء میں پاکستان پر بھارتی حملے پر پاک افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور پارلیمنٹ میں قادیانوں کو سات ستمبر1974ء کو امام انقلاب ملامہ مولاناشاہ احمد نورانی صدیقی کی معیت میں متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا اس نسبت سے پورے ملک کے مشائخ علما کرام خطابات جمعتہ المبارک میں یوم دافاع پاکستان اور ختم نبوت کے دس ہزار شہدوں اور غازیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کریں گے یوم ختم نبوت کے حوالے سے امام اہل سنت مولاناشاہ احمدرضا خان فاضل بریلی،مولاناابولسنات قادری،پیر مہر شاہ علی گولڑوی،پیر سیدجماعت علی شاہ مٖحدث علی پوری،خواجہ قمردالدین سیالوی،سفیراسلام شاہ عبدالعلیم صدیقی میر ٹھی،سید خلیل احمد قادری علامہ شاہ احمدنورانی صدیقی،مفتی مختار احمد نعیمی،سید محمود احمد گجراتی،محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد رضوی،مجاہدملت مولانا عبدالستار خان نیازی،شارع بخاری سید محمود احمد رضوی،قاضی فضل رسول حیدر،مفتی عبدالشکور ہزاروی،صاحبزادہ نذییر سلطان،مولانا عبدالمصطفی الازہری،جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری،مفتی محمد حسین نعیمی،مولانا محمد ذاکر محمدی شریف،مولانا فضل حق خیر آباد ی،غزالی زماں مولانا احمد سعید کاظمی،مجاہد اسلام صاحبزادہ حاجی فضل کریم عقیدہ ختم نبوت کے لئے بے مثال قربانیاں دینے پر اکابرین اہل سنت کو خراج تحسین پیش کیا جائے جامع مسجد فاروقیہ مولانا امان اللہ ہاشمی،جامع مسجد حسین مولانا امان اللہ نعیمی،جامعہ مسجد مدینہ مولانا احمد علی ہرل،جامعہ مسجد نور الاسلام مفتی امتیاز احمد حقانی،مولانا عبدالوحید سیفی،مفتی ظہور مکی،جامعہ مسجد ڈوگراں صاحبزادہ محمد پیرطاہرشاہ ہمدانی،صاحبزاد عمر نظامی ایم اے ختم نبوت کے عنوان پر خطبہ جمعتہ المبارک دیں گے قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی قادیانیوں کی سرگرمیوں کی مزمت اور ان کے اثرات سے پورے ملک کی عوام کو آگاہ کریں گے۔

\378