
ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان 6 ستمبر کو قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
منگل 5 ستمبر 2023 22:30
(جاری ہے)
اس روز مادرِ وطن کے بہادربیٹوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔
آج پوری قوم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرے گی جنہوں نے دفاعِ وطن کا فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاورکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہداء کے خاندانوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لئے اپنے پیاروں کی قربانی دے کر ایک مثال قائم کی۔ پاکستانی قوم ہر سال 6 ستمبر کو یوم دفاع بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ مناتی ہے تاکہ ہر طرح کے خطرات سے اپنے ملک کے دفاع کے قومی عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔ 58 سال پہلے، بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان پر جنگ مسلط کی تھی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں جارح بھارتی افواج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 1965 کی جنگ میں جہاں پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی بھرپور صلاحیتوں اور جرات و بہادری کا لوہا منوایا، پوری قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی۔ پاکستانی فنکاروں نے بھی حب الوطنی پر مبنی ملی نغموں سے حوصلے بلند کرنے، اتحاد اور قوت کے احساس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہماری افواج نے قوم کی مکمل حمایت سے پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ 1965 کی جنگ میں پاکستان کی فتح قومی جذبے اور اتحاد کی وجہ سے ممکن ہوئی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوم ایک بار پھر اپنے جوش و جذبے کی تجدید کے لیے متحد ہو کر دشمن کو یہ واضح پیغام دے گی کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لئے تیار اور پرعزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
-
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، رکن اسمبلی سید نوید قمر
-
بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
-
بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر فیصل واوڈا
-
سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے، سید ناصر شاہ
-
پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان
-
سولر پینل سکیم کے تسلسل کے لئے آئندہ مالی سال میں4 ارب کا بجٹ مختص
-
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کا اعلان
-
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
-
نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.