جب بھی ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے عوام تکلیف میں ہوتے ہیں، تو وہ پیپلز پارٹی کی جانب دیکھتے ہیں،بلاول بھٹوزرداری
پیپلز پارٹی کے علاوہ ملک کی باقی تمام جماعتیں اشرافیہ کی پارٹیاں ہیں، جو جب بھی اقتدار میں آتی ہیں تو وہ امیروں اور اپنے سرمائیدار دوستوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں،سکرنڈ میں خطاب
اتوار 10 ستمبر 2023 22:15
(جاری ہے)
پی پی پی جب حکومت میں آتی ہے تو خواتین کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی پروگرام لاتی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جب رکارڈ بارشیں ہوئیں، تو سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ تھا۔ سندھ کے بعد بلوچستان، پھر خیبرپختونخواہ اور پنجاب متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بارش متاثرین کی امداد اور بحالے کے حوالے سے باقی تمام پارٹیوں کی کارکردگی ایک طرف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی دوسری طرف ہے۔ میں نے بارش متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں گھر بناکر دیں گا۔ سندھ میں گھر بننا شروع ہوچکے ہیں۔ نہ صرف گھر بن رہے ہیں، بلکہ انہیں زمین کے مالکانہ حقوق بھی دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کی طرح، ملک کے دیگر صوبوں کے بارش متاثرین کو بھی ان کے گھروں کی زمین کے مالکانہ حقوق دلوانا چاہتے ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بینظیر آباد کی عوام نے کبھی پارٹی قیادت کو مایوس نہیں کیا۔ آپ(شہید بینظیر آباد کی عوام)نے نہ میرے نانا قائدِعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو مایوس کیا، نہ میری والدہ کو مایوس کیا، نہ میرے دادا اور میرے والد کو مایوس کیا۔ میں بھی اسی طرح آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔دریں اثنا، حیدرآباد سے سکرنڈ تک راستے میں آنے والے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں پارٹی کارکنان اور شہریوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا۔ ماحول جیئے بھٹو، زندہ ہے بی بی زندہ ہے، اور وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعروں سے گونجتا رہا۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.