شکارپور ،بلاول بھٹو زرداری کی غوث بخش مہر سے ملاقات ،داماد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 12 ستمبر 2023 20:15

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو شکار پور میں غوث بخش خان مہر اور دیگر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شکارپور کے نواحی گاؤں وزیر آباد پہنچے، جہاں پر انہوں نے سابق ایم این اے غوث بخش خان مہر سے ان کے داماد ڈاکٹر وسیم احمد مہر کے انتقال پر تعزیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق ضلع ناظم شکارپور عارف خان مہر سے بھی ان کے برادرِ نسبتی ڈاکٹر وسیم احمد مہر کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی، بلاول بھٹو کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری، ناصر شاہ، مراد علی شاہ، شرجیل میمن، آغا سراج درانی، اعجاز خان جکھرانی اور دیگر پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما ساتھ تھے۔