ڑ*پیپلز پارٹی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی

ہفتہ 16 ستمبر 2023 19:25

۵ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2023ء) پیپلز پارٹی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے پیپلز پارٹی نے جو زیادتی کی ہیں بہت جلد ان کا کوئی نام لینے والا نہیں ہوگا اب عوام روڈوں پر نعرے لگا رہے ہیں بلاول بھٹو سے بول رہے ہیں آٹا سستا کرو کرو چینی سستی کرو اب وہ وقت آگیا ہے لوگ ان سے سوال پوچھ رہے ہیں ان کی زبان کھینچ رہے ہیں اب ہم بھی ان کی لگام کھینچیں گے پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ان کو شرم آنی چاہئیے بلاول کو جو کہتے ہیں میں خود پانی کے ٹینکر ڈالوتا ہوں ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائمی،وسیم حسین،سہیل مشہدی، ظفر کمالی نے ٹنڈوالہ یار میں ایم کیو ایم پاکستان ہونے والے جنرل ووکر اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ہونے والے جنرل ووکر اجلاس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

مقررین کا مذید کہنا تھا کہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ بھنگ کا کنڈا لے کر ایک کونے میں بیٹھ کر بھنگ گھوٹتے رہے ہیں اور بھنگ کے نشے میں ہی رہے سندھ تباہ ہوتا رہا اس کے بعد سندھ کے وزیر اعلیٰ کی چابی مراد علی شاہ کے ہاتھ آئی ہر جگہ سید اور ان کے حواریوں نے سندھ کو مزید تباہ کردیا غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے سب کے علم میں ہے ہم 1947 کو ہجرت کی ہمارے بڑوں نے کتنی مشکلات کا سامنا کیا یہ ملک دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا جو اسلامی ملک ہوگا اور ہمیں ہر طرح کی آزادی حاصل ہوگی پر یہاں افسوس ہے کہ پولیس کی موجودگی میں بھولو خانزادہ کو شہید کیاگیا اور قاتلوں نے جشن منایا یہ خاموش انقلاب جو اٹھ رہا ہے جو ان کو بہا کر لے جائے گا ملک میں ایسا انقلاب آئے گا جہاں غریبوں کی حکمرانی ہوگی ہمیں توڑا وقت درکار ہے انتظار کریں مایوس نہ ہوں وقت آنی جانی چیز ہے یہ کھٹن وقت بھی گزر جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ تبدیلی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے فراڈ کیا انہوں نے کون سا تیر مارلئے جو کشکول توڑنے کی باتیں کرتے تھے ہم خیرات نہیں لیں گے ہم آئی ایم ایف کے منہ پر قرض ماریں گے ایک کروڑ نوکری اور پچاس ہزار گھر بنائیں گے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کروایں گے یوٹرن پر یوٹرن لیتے رہے حکومت میں آنے سے قبل چار ماہ تک ڈی چوک پر ناچ گانا معجرہ کروا کر حکومت لی تبدیلی والوں نے صرف معشیت کو تباہ برباد کیا اور پاکستان کا بیڑہ غرق کیا عوام سے آٹا چینی گھی غریب عوام سے دور کیا اب عوام بجلی کے بلوں میں پورے ہیں دھاڑی دار طبقہ پریشان ہے ہونے والے منعقدہ جنرل ووکر اجلاس میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق،جوائنٹ انچارج سید محمد علی شاہ،خوشی مغل،حق نواز قائم خانی،ڈسٹرکٹ انچارج رئیس احمد خانزادہ و دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

۔