سی ٹی ڈی سندھ نے 19 ہائی پروفائل مقدمات میں سے 15 کیسیز حل کردئیے

جمعہ 22 ستمبر 2023 19:25

kکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) رواں سال 2023 کے دوران سی ٹی ڈی سندھ میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے 19 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں KPO حملہ کیس،چائینز پروجیکٹ ابراہیم حیدری حملہ کیس،سید خالد رضا حملہ کیس،مفتی عبد القیوم حملہ کیس،مولانا محمد سلیم کھتری حملہ کیس وغیرہ شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کراچی کے مطابق ان کیسیز میں سی ٹی ڈی سندھ نے انتہائی قلیل مدت میں 15 کیسیز کے ملزمان گرفتار و دوران پولیس مقابلہ ہلاک کرتے ہوئے حل کردئیے، جبکہ محض 4 حالیہ مقدمات حل طلب ہیں جن کے اوپر دن رات کام جاری ہے۔

سی ٹی ڈی سندہ کی جانب سے 10 ملزمان ان متفرق کیسیز میں گرفتار کیے گئے جبکہ 2 ملزمان دوران کارروائی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوئے۔اسکے علاؤہ کورنگی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سی ٹی ڈی سندہ کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے دوران ضلع کیماڑی میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گروپ عثمان گروپ اور افغان استاد اسرائیل گروپ کے 8 سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کیا یہ دونوں گروپ کراچی کے مختلف تھانہ جات میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی،قتل،اقدام قتل جیسے متعدد مقامات میں مطلب تھے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی سندہ بالخصوص صوبہ سندھ سے دہشتگردی و جرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم جبکہ شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کی خاطر شب و روز مصروف عمل ہی