گورنرسندھ کے ہمراہ ایم کیو ایم کی نگراں وفاقی وزیر سے ملاقات،شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 23 ستمبر 2023 21:31

گورنرسندھ کے ہمراہ ایم کیو ایم کی نگراں وفاقی وزیر سے ملاقات،شہر قائد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے نگراں وفاقی وزیر کامرس،انڈسٹریز و ٹیکسٹائل ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، سنجے پروانی، علی خورشیدی، شکیل احمد، ارشد وہرہ اور انجینئر جہانزیب شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبہ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں،شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی،عام انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صنعتی پیداوار میں اضافہ،شہر قائد میں خصوصا صنعتوں کو بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔گورنرسندھ نے کہا کہ ملک کا معاشی حب ہم سب کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے اس کی ترقی میں ملک کی معاشی ترقی مضمر ہے۔ نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے نگراں وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔