عسکری پارک کو صبح چھ بجے نہ کھولا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے،رزاق باجوہ

کچا ٹریک دوبارہ بحال کیا جائے موجودہ پارک انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے ،میئر کراچی مرتضی وہاب سے اپیل

بدھ 27 ستمبر 2023 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) مئیر کراچی مرتضی وہاب سے پی پی رہنما رزاق باجواہ،اور ایچ ایم گھانچی نے اپیل کی ہے کہ ہمارے علاقے عکسری پارک جو اب سپریم کورٹ کراچی کے حکم پر کے ایم سی کراچی کے سپرد کر دیا گیا ہے جب سے یہ پارک کے ایم سی کراچی کی ملکیت ہوا ہے یہاں آئے دن پارک انتظامیہ نئے نئے قوانین لاگو کرتی ہے اب اس کا نام کشمیر پارک رکھ دیا گیا ہے ہم اہل علاقہ عرصہ 20 سال سے صبح چھ بجے واک اور ایکسرسائز کرنے کے لیے پارک میں آتے اور پارک میں واک کے لیے ایک الگ ٹریک بھی بنایا گیا تھا جو کچا ہوتا تھا موجودہ پارک انتظامیہ نے کچا ٹریک ختم کر کے اسے پکا کر دیا ہے پارک میں گرینلی ساری ختم کردی گئی ہے اور کمرشل بیسز پر اتنے جھولے اور سٹال لگا دیے گئے ہیں کہ پارک میں اب چلنا پھرنا بھی محال ہو گیا ہے پورا پارک درختوں سے خالی ہو چکا ہے نہ گھاس ہے نہ پارک ہے ایک چھوٹا سا ٹکڑا برائے نام انہوں نے رکھا ہوا ہے جس کو وہ پارک کا نام دیتے ہیں سپریم کورٹ نے پارک میں شادی ہال توڑنے کا حکم دیا تھا وہ ابھی تک قائم و دائم ہے تین عدد شادی ہال اج بھی چل رہے ہیں پارک میں سینکڑوں دکانیں بنی ہوئی ہیں جو کمرشل استعمال میں ہو رہی ہیں نہ انہیں توڑا گیا سپریم کورٹ کے حکم کی وائلیشن کی جا رہی ہے لہذا ہم اہل علاقہ اگر پارک انتظامیہ کو پارک صبح چھ بجے کھولنے کا حکم نہ دیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور اعلی عدلیہ سے رجوع کریں گے کیونکہ پارک صبح سات بجے کھلنے سے ہم اپنے بچوں کو اسکول اور کالج نہیں لے جا سکتے پارک انتظامیہ سے پوچھا جائے کہ وہ نئے نئے قوانین کا استعمال کیوں کر رہے ہیں اور پارک میں کچا ٹریک دوبارہ بحال کیا جائے پارک انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے اور ڈائریکٹر پارک سے اس کی مکمل رپورٹ طلب کی جائے مئیر صاحب آپ سے گزارش ہے کہ آپ پارک کا خود وزٹ کریں اور دیکھیں کہ وہاں نہ ایکسرسائز کی جگہ چھوڑی ہے انہوں نے نہ واک کے لیے ٹریک چھوڑا کمرشل استعمال کو روکا جائے جھولوں کی تعداد کو بھی کم کیا جائے اگر پارک بنانے کا مقصد پیسہ کمانا تھا تو پھر لہذا دیگر کاروبار کر کے بھی پیسہ کمایا جا سکتا تھا یہ عوام کی سہولتوں کے لیے بنایا گیا تھا جو اب اذیت میں تبدیل ہو گیا ہے لہذا موجودہ کشمیر پارک انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اس کی اعلی سطح تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں علاقہ اکابرین کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ انتظامیہ پارک پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کو بد نام کرنے کے لیے منظم سازش کر رہی ہے جس سے علاقے میں عوام کو کے ایم سی کے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے