سندھ پولیس افسران کے ٹرانسفرپوسٹنگ کیس : سپریم کورٹ نے عمل درآمدرپورٹ سندھ حکومت سے طلب کرلی

بدھ 27 ستمبر 2023 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس افسران کے ٹرانسفرپوسٹنگ کیس میں عدالتی فیصلوں کے روشنی میں عمل درآمدرپورٹ سندھ حکومت سے مانگ لی ہے۔جبکہ تین رکنی بنچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت کاوقت ضائع نہیں کرنے دیں گے ،سندھ پولیس حکومت کے انڈرنہیں ہے توپھرکس کے تحت کام کررہی ہے۔

ساری تفصیل دیں کہ اب تک عدالتی حکم پر کیاعمل درآمدکیاگیاہے اور عدالتی فیصلوں کے تحت اب ان افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کس طرح سے کی جاسکتی ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔افسران کی جانب سے سردار لطیف خان کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انھوں نے عدالت کوبتایاکہپولیس افسران جام ظفراللہ دھریجوایس پی سندھ تعینات تھے ان کاٹرانسفرکرکے انھیں ڈپٹی دائریکٹرانکواریزانٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جبکہ سعادت علی خان کوعام طریقہ کار کی بجائے پاکستان سروس سے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کاایڈیشنل ڈئریکٹر لگادیااس معاملے کوایک خدائی خدمت گار نے عدالت میں چلنج کردیاکہ ان کوکیسے تعینات کیاجاسکتاہے ہائی کورٹ نے بھی کہ دیاکہ ان کوان پوسٹوں پر تعینات نہیں کیاجاسکتاتھااور معاملہ کالعدم قرار دے دیاپولیس رولزاور دیگرقواعدمیں لکھاگیاہے کہ کوالیفکیشن ہر جگہ ایک ہی ہوتی ہے رولزمیں لکھاہے کہ پچاس فیصدسنیارٹی کی بنیادپر ٹرانسفرپوسٹنگ ہوگی جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کاکہناتھاکہ پوسٹنگ ہوگئی ہے ہائی کورٹ کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتاہے تاہم پھر بھی سماعت کی گئی اس پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پوچھاکہ دونوں افسران کہاں تعینات ہیں ان کودوسال کاعرصہ گزرنے کوہے مگروہ اس سلسلے میں کوئی معلومات فراہم نہ کرسکے جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کیاکہ آپ ایک فون کال پربھی پتہ کرسکتے تھے مگرآپ نے ایسانہیں کیااب اس میں آپ کوکتناوقت دے دیں کہ آپ تمام ترمعلومات عدالت میں پیش کردیں گے جس پر انھوں نے کہاکہ ایک ہفتہ دے دیں تاہم عدالت نے دوہفتے کاوقت دے دیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کویہ بھی بتایاگیاکہ اب توعدالت کے اس طرح سے معاملات تین فیصلے بھی آچکے ہیں جس کابھی جائزہ لیاجاناچاہیے اس پر عدالت نے کہاکہ پہلے معلومات مل جائیں باقی آپ سب تیار ی کرکے آئیں اور دلائل دیں بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔