cصفدر خان باغی کی پیسکو ایس ڈی او گلبرگ سے ملاقات

ھ*طلحہ زاہد کی لیگی رہنماء کو سول کواٹرز فیڈر پر بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنیکی یقین دہانی

بدھ 27 ستمبر 2023 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی رہنماصفدر خان باغی کی پیسکو ایس ڈی او گلبرگ چوہدری طلحہ زاہد سے انکے آفس میں ملاقات صوبائی رہنما صفدر خان باغی نے ایس ڈی او گلبرگ چوہدری طلحہ زاہد سے سول کواٹرز،نوتھیہ اور گلبرگ ڈھیری باغبانان فیڈرز پر جاری لوڈشیڈنگ لم کرنے اور سول کواٹرز بجلی کمپلینٹ آفس کو نوتھیہ قدیم مین روڈ پر دوبارہ منتقل کرنے کا مطالبہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ طویل دورانیہ پر اپنے تحفظات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے بعد موسم سرما میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے جس پر ایس ڈی او گلبرگ چوہدری طلحہ زاہد نے صوبائی رھنما صفدر خان باغی کو سول کواٹرز فیڈر پر بجلی لوڈشیڈنگ کو صفر فیصد یعنی ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی کے ان شاء اللہ بہت جلد مذکورہ بالا فیڈر پر پیسکو ایس ای ذیشان مروت،ایکس ای این کینٹ کے تعاون و ھدایات پر بہت جلد یکم اکتوبر سے سول کواٹرز فیڈر پر بجلی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس پر صوبائی رہنما صفدرخان باغی نے پیسکو کے تمام افسران بالا پیسکو ایس ای ذیشان مروت،ایکس ای این کینٹ اور بالخصوص ایس ڈی او گلبرگ چوہدری طلحہ زاہد کے تعاون پر شکریہ ادا کیا