
وکلا نے ملک میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، سچ کی بلندی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
بدھ 27 ستمبر 2023 21:30
(جاری ہے)
آپ کو ہمیشہ اپنے اخلاق کو بلند رکھناہے۔ عدل و انصاف کے لیے کام کرنا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ انتہائی مسرت کا موقع ہے کہ میں آج یہا ں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور اس تقریب کا حصہ ہوں ۔ یہ بار کونسل کی کاوش ،عمر سومرو کا تعاون اور جو کچھ ہم سے ہوسکا ہم نے کیا اور اس کے نتیجے میں جو سہولیات وکلا کو میسر آئیں ،وہ اطمینان بخش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے مطالبات کے حوالے سے عمرسومرو صاحب نے ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے اور تقریبا سب کچھ وہ بتا چکے ہیں البتہ اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے میں ضروری ہدایات جاری کروں گا اور اس کے بعد رپورٹ کی روشنی میں اس پر پیشرفت کی جائے گی البتہ ایک قانونی معاملہ درپیش ہوگا اور کوشش کریں گے کہ اس کو حل کریں اور اگر ہم اس معاملے کو حل نہ کرپائیں تو اس مسئلے کے حل کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اور درخواست کریں گے کہ اس پراجیکٹ کے حوالے سے ہمیں خصوصی اجازت دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اور عمر سومر واس ایشو پر آپ کے نمائندے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو کچھ حاصل ہوا وہ اس سرزمین سے ، اس سسٹم سے اور اس عدالتی نظام سے حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہم نے وکالت کی ہے اور اپنے طورپر لوگوں کی خدمت کی اور آپ کی دعائوں کے سبب اللہ نے ہمیں عزت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس میں نے سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیئے ہیں اور 21 سال جج کے فرائض انجام دیتا رہا ہوں اور اس عرصے میں پوری کوشش کی کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ بار سے میرا بہت گہرا رشتہ ہے، جس کے آپ سب گواہ ہیں۔ میں آپ کا ہوں، یہ میرا گھر ہے ۔ اس کے لیے جو کچھ بھی ہم کرسکتے ہیں، وہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بار کے لیے، اپنے ملک اور پورے صوبے کے لیے جتنا بھی کریں وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلا کسی بھی سوسائٹی کا ایک اہم جز ہوتے ہیں ۔ آپ کا ایک مقام ہے ،آپ ماہرِ قانون ہیں ۔ پرخلوص، بااخلاق و عاجز رہیں اور علم حاصل کرتے رہیں اور اپنے مہارت کو بڑھانے کی کوشش کریں تو اللہ تعالی بھی آپ کی مدد کرے گا اور آپ آگے بڑھتے ہی جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی آپ سب زندہ مثالیں ہیں، کیونکہ آپ میں سے بعض لوگوں نے بالکل ہی پسماندگی سے اپنے شعبے کاآغاز کیا اور بعض نے نامساعد حالات کا سامنا کیا ہوگا اور آج وہ یہاں اس مقام پر پہنچے ہیں، اللہ تعالی ٰنے آپ سب کو عزت دی اور سب کچھ عطا کیا۔ اللہ تعالی ٰکی ذات پر بھروسہ رکھتے ہوئے ، اچھے اخلاق کا مظاہر کرتے ہوئے اور اپنے اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کوشش و کاوش جاری رکھیں اور اس کے لیے آپ کی جو یہ بار کونسل ہے یہ بہت اہم ادارہ ہے اور اسے فروغ دینے میں بار کونسل کا بہت اہم کردارہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو آپ کی لیڈر شپ ہے جو آج بیٹھی ہوئی ہے اور جو لوگ آئندہ آئیں گے انشا مزید فعال کردار اداکریں گے۔ اور آپ نے اپنے آپ کو ثابت کیا ہے اور آپ میں سے اکثر جج صاحبان بنے ، جنہوں نے کبھی آپ کوشرمندہ ہونے نہیں دیا اور آپ کا سر فخر سے بلند رکھنے میں بھی ان کا تعاون اور مدد رہا۔ اسی امید کے ساتھ آپ سب پھلتے پھولتے رہیں اور پروفیشنلی بھی اپنے معیار کو بلند کریں ، خود کو معاشرے کا اچھا انسان ثابت کریں اور اللہ تعالی ہم سب کو اس بات کی توفیق دے کہ ہم اس ملک و قوم اور آپ کی خدمت کرتے رہیں ۔ اس موقع پر وزیرقانون عمر سومرو اور نعیم قریشی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔قبل ازیں نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی آمد پر سندھ بار کائونسل کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلی سندھ کے ہمراہ وزیر قانون عمر سومرو بھی تھے۔ جہاں نگراں وزیراعلی سندھ نیبار کانسل کے نئے دفتر کا افتتاح کیا ۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.