پرویزالٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے پرتوہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے مرکزی صدر تحریک انصاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

(جاری ہے)

جسٹس سلطان تنویر احمد دو اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔