Live Updates

پاکستان عمران خان کی71 ویں سالگرہ 5 اکتوبر کو منائی جائے گی

منگل 3 اکتوبر 2023 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2023ء) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی71ویں سالگرہ 5اکتوبرکو منائی جائے گی۔عمران خان پہلی دفعہ سالگرہ اڈیالہ جیل میں منائیں گئے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کارکنان سالگرہ تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ عمران خان پانچ اکتوبر1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔

(جاری ہے)

تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔17اگست2018ء کو عمران خان ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے جبکہ10 اپریل2022ء کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس کی کامیابی کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہو گئے ان کی سیاسی جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات